the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)

امریکی عدالت نے گوگل کو یو ٹیوب سے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کے خلاف امریکی عدالت میں اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ گارشیا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فلم میں شامل کلپ انہوں نے کسی اور فلم کے لیے بنایا تھا اور اس میں ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ امریکی سرکٹ کورٹ نے سماعت کے دوران گوگل کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ مواد ہٹانے سے آزادی اظہار رائے کی نفی ہو گئی جو کہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی تاہم کی سماعت کرنے والے تین میں سے 2



ججز نے کمپنی کے موقف کو خارج کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف فلم ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

گارسیا کی وکیل سرس آرمنتا نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کاحکم ایک درست فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم ’انوسینس آف مسلم‘ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج بنے، پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے امریکی اور یورپی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ فلم کی یو ٹیوب پر موجودگی اور کمپنی کی جانب سے اسے نہ ہٹائے جانے پر پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سوڈان کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی جو کہ اب تک برقرار ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.